سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

Dec 03, 2022 | 09:44:AM
سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین مبینہ دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور اور دیگر اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں علی رضا، علی اکبر اور ظاہر محمود شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے بتایا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ گرفتار مبینہ دہشت گردوں سے کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے 327 کومبنگ آپریشن کیے گئے جن کے دوران 14320 افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 42 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے 39 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔