تمہاری محفل میں آگئے ہیں تو کیوں نہ۔۔۔۔اداکارہ فضا علی کی ویڈیو نے دھوم مچا دی

Dec 03, 2021 | 22:49:PM
اداکارہ فضاعلی، اپنی خوبصورتی، اداکارہ، منفرد مقام
کیپشن: فضا علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹی وی اداکارہ ومیزبان فضاعلی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے شوبز کی دنیا میں منفردمقام رکھتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی ویڈیوز اور تصاویر سے آگاہی دیتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی دلہن کی طرح بنی سنوری ہوئی ہیں اور بیک میں خوبصورت میوزک چل رہا ہے، جس کے بول ہیں ”تمہاری محفل میں آگئے ہیں ۔۔۔توکیوں نہ ہم یہ بھی کام کرلیں “پر فضا علی لپ سنگنگ کررہی ہیں اور چلتے ہوئے آرہی ہیں ۔

فضا علی کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد9 لاکھ 70 ہزار ہے ،ان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی اور اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل