نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

Dec 03, 2021 | 20:00:PM
دوستوں، مذاق کرنا، عام سی بات، بعض اوقات، مہنگے
کیپشن: نوجوان کا دوستوں سے مذاق، فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دوستوں کا ایک دوسرے سے مذاق کرنا عام سی بات ہے مگر بعض اوقات سنجیدہ نوعیت کے مذاق بہت مہنگے پڑجاتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک صحن میں کھڑاایک نوجوان خود پر سرخ رنگ ڈال کر اور پٹاخہ چھوڑ کر چیخ لگاتے ہوئے گولی لگنے کی اداکاری کرتے ہوئے فرش پر گر جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی،کب تک جاری رہیں گی؟ اہم خبر
نوجوان کی آواز سن کر کمرے میں موجود اس کے دوست باہر نکل کر دیکھتے ہیں تو وہ نوجوان خون میں لت پت فرش پر پڑا ہے جس پر اس کا دوست گھبرا جاتا ہے اورباقی دوستوں کو مدد کیلئے بلاتا ہے،جس پر کمرے میں موجود اس کے دوست باہر نکل کر اسے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور وہ بری طرح سے رونا شروع کر دیتے ہیں،بھاری بھرکم نوجوان کو اٹھانے کے بعد گیٹ سے باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ نوجوان زندہ ہو جاتا ہے ، جس پر سب دوستوں کو غصہ آجاتا ہے اور ملکر اس کی خوب درگت بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری کی شادی۔۔۔احسن خان کی تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل