''دھک دھک کرنے لگا '' گانے پر دلہن کا دلکش انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

Dec 03, 2021 | 19:40:PM
دھک دھک کرنے لگا
کیپشن: دلہن کا دھک دھک کرنے لگا گانے پر دلکش انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آئے روز  دلچسپ خبروں اور ویڈیوز کا طوفان دیکھنے کو ملتا ہے ۔سب لوگ اپنے جذبات و احساسات کے اظہار کیلئےسوشل میڈیا کا سہارا لیتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کی گاڑی پرہجوم کا حملہ ۔۔بال بال بچیں

گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی دلکش ویڈیو وائرل ہورہی ہے  جس میں ایک شخص دلہن سے پوچھتا ہے کہ ہاں کیا ہورہا ہے ۔ یہ سن کر دلہن  کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔شادی کا خوب صورت لباس پہنے دلہن  اپنے جذبات و احساسات کا اظہار کچھ اشاروں سے کرتی ہے اور ساتھ ہی گانے کے بول دہراتی ہے ''دھک دھک کرنے لگا '' گانے کے بول دہراتے ہوئے دلہن گانے کے الفاظ کے مطابق اشارے کرکے بھی سمجھاتی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کو یہ ویڈیو خوب بھاگئی ہے اس ویڈیو کو بہت لائکس اور شیئرز مل رہے ہیں۔لوگ طرح طرح کے کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

شیئرکرنے والے سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جب کوئی پوچھتا ہے کہ آپ اپنی شادی کے دن کیسا محسوس کر رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی بہن کی لڑائی ۔۔بے ہوش ہوکر گرپڑیں