بھارتی اداکارہ کی گاڑی پرہجوم کا حملہ ۔۔بال بال بچیں

Dec 03, 2021 | 17:12:PM
بھارتی اداکارہ ، ہجوم کے نرغے میں 
کیپشن: بھارتی اداکارہ کی گاڑی کو ہجوم نے گھیر رکھا ہے 

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور پدم شری ایوارڈ یافتہ کنگنا رناوت کی گاڑی کو ہجوم نے گھیر لیا اور حملہ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار کی لاش کئی دن تک باتھ روم میں پڑی رہی ۔۔انکشاف

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں ہیں اور سکھ مظاہرین نے کنگنا رناوت کی گاڑی کو روکا ہوا ہے ۔مظاہرین کنگنا رناوت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by hindustan (@livehindustan)

کنگنا رناوت مظاہرین کی ویڈیو بنا رہی ہیں۔۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ بہت سے لوگ میرے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔ہجوم نے پوری طرح سے میری گاڑی کو گھیر لیا ہے ۔اگر یہاں پر پولیس نہ ہو ان کو کھلا چھوڑ دیا جائے تو یہ مجھے ماردیں ۔انہیں شرم آنی چاہئے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے کسانوںکیخلاف متنازعہ بیان دینے پر کنگنا رناوت تنقید کی زد میں ہیں ۔ان کے خلاف ایف آئی آر تک درج کرادی گئی ہے ۔بھارتی سکھ برادری نے صدر کو خط لکھ کر ان سے پدم شری بھی واپس لینے کی استدعا کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا شوہر کون ؟؟اشارہ دیدیا