بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا شوہر کون ؟؟اشارہ دیدیا

Dec 03, 2021 | 14:39:PM
سارہ علی خان شوہر کون ہوگا
کیپشن: سارہ علی خان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق حیران کن شرائط رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری شادی ۔۔ عامر خان کی ہونیوالی بیوی کا نام سامنے آ گیا
سارہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں اس شخص سے شادی کروں گی جو میرے ساتھ میری والدہ کے گھر پر رہنے کیلئے تیار ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کی مدد کے بغیر اپنے کپڑوں کے ساتھ میچنگ چوڑیاں پہنے بغیر انٹرویو کیلئے بھی نہیں جاتی ،جب تک میری ماں مجھے بتاتی نہیں ہیں کہ میں سوٹ کے ساتھ کونسی چوڑیاں پہنوں ، میری اوقات نہیں کہ میں اپنی ماں سے دور بھاگ سکوں ، کہیں بھی بھاگ جاو¿ں گھر تو وہیں جانا ہے روز۔
سارہ علی خان نے کہا میری والدہ ایک بہت ہی آزاد خیال خاتون ہیں، روز مرہ کی زندگی میں وہ میری تیسری آنکھ ہوتی ہیں ، تو میں انہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور بھارتی اداکا رکی موت ۔۔۔بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی