ایک اور بھارتی اداکا رکی موت ۔۔۔بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی 

Dec 02, 2021 | 20:10:PM
ایک اور بھارتی اداکار مردہ
کیپشن: للت کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار براہما مشرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک اور بھارتی اداکار گھر کے واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کو شکست۔۔کترینہ نے شادی سے قبل بڑا سرپرائز دیدیا

تفصیلات کے مطابق کرائم پر مبنی بھارت کی مشہور ترین ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ میں للت کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار براہما مشرا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق اداکار براہما مشرا ممبئی اندھیری کے ورسوا میں رہائش پذیر تھے اور وہ گھر میں اکیلے ہی رہتے تھے ۔بھارتی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوسکتی ہے ۔

اداکار براہما مشرا کا  اپارٹمنٹ  سیل کرکے ان کی باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال بھیج دیا گیا اور حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اداکار کی موت پر او ٹی ٹی ٹی کے مشہور پلیٹ فارم ایمازون پرائم کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ’’براہما مشرا، ہمارے للت ، ویب سیریز مرزا پور میں ہمیں ہنسانے اور رلانے کے لیے آپ کا شکریہ ، ہمیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی بہن کی لڑائی ۔۔بے ہوش ہوکر گرپڑیں