لاہور۔ سکول کیلئے گھر سے جانیوالی 11سالہ بچی اغوا

Dec 03, 2021 | 09:46:AM
سکول جانے والی بچی اغوا، فائل فوٹو
کیپشن: سکول جانے والی بچی اغوا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے ساندہ سےسکول کے لئے گھر سے جانے والی   11 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ صبح  لاہور کے علاقےتھانہ ساندہ کی حدود راج گڑھ  کی رہائشی علینہ نامی بچی سکول جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی، اسکول یونیفارم میں گیارہ سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، والد کی مدعیت میں بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بچی کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 نومبر کو باغبانپورہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی نبیلہ کو مبینہ طور پر اس کے ہمسائے نے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:      ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کی مبینہ خودکشیوں کے بعد ہاسٹل انتطامیہ کا حیران کن اقدام

بچی کو 14 نومبر کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز بعد اس کی لاش گلی میں کوڑے پھینکنے والی جگہ سے برآمد ہوئی تھی، بچی بازار سے سودا لینے گئی تھی جس کے بعد لاپتا ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ملزم ندیم مقتول بچی کا دور کا رشتہ دار اور ایک بچے کا باپ ہے، وہ لواحقین کے ساتھ بچی کو تلاش کرتا رہا، شک گزرنے پر پولیس نے ملزم کے گھر کی تلاشی لی تو وہاں سے بچی کی چپلیں برآمد ہوئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق بچی کی والدہ قوت گویائی سے محروم ہیں اور والد محنت مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں، لواحقین نے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ اجتماعی زیادتی کےانکشافات