کچھ تو لوگ کہیں گے۔۔۔ معروف اداکارہ نے طلاق لے لی

Dec 03, 2020 | 20:56:PM
کچھ تو لوگ کہیں گے۔۔۔ معروف اداکارہ نے طلاق لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماڈل و اداکارہ ربیا چودھری نے موسیقار میکال حسن سے طلاق لے لی ۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنی نجی زندگی لوگوں کے سامنے نہیں رکھی کہ وہ اس کے بارے میں باتیں کریں، اب تو آپ سب لوگوں کو معلوم ہو ہی گیا ہے'۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ طلاق کا مطلب کسی قسم کا غم یا موت نہیں ہوتا کہ ہائے یہ کیا ہوگیا، ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی، اس کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ 'بچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی۔
 تفصیلات کے مطا بق انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے لڑکیوں کو خصوصی پیغام بھی دیا ۔پاکستانی مختصر فلم 'بینچ میں اداکاری کرنے والے ربیا چودھری نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکار و موسیقار میکال حسن سے طلاق کے بارے میں بتایا۔ربیا چودھری نے بتایا کہ یہ صرف میرے بارے میں نہیں بلکہ یہ ان تمام خواتین کے بارے میں ہے جنہیں یہ محسوس کروایا جاتا ہے کہ شادی کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو بار بار ان کے اپنے شوہر یا سسرال والے یہی کہتے ہیں کہ تمہارے اندر ہی کوئی مسئلہ ہو گا، اچھی بیوی بننے کے لئے انہیں خود کو ہی تبدیل کرنا ہوگا۔آخر میں  ربیا چودھری نے کہا کہ الحمدللہ میں خوش ہوں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا، چھوڑو بے کار کی باتوں میں، کہیں بیت نہ جائیں رینا۔