"اسکارلٹ جوہانسن 165ملین ڈالرز کی مالک"

Dec 03, 2020 | 11:04:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ہالی وڈ کی مشہور و معروف اور خوبصورت اداکارہ 36سالہ اسکارلٹ جوہانسن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 165ملین ڈالرز ہے۔ ان کا شمار ہالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں بھی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکارلٹ جوہانسن  امیر ترین خاتون جن کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور کئی لوگ ان کی زندگی کی طرح اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

اسکارلٹ جوہانسن نے رواں سال اکتوبر میں اداکار کولن جوسٹ سے تیسری شادی کی تھی جس کی تقریب میں کورونا پابندیوں کی وجہ سے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

اسکارلٹ جوہانسن فلم لوسی، میرج سٹوری، گھوسٹ ورلڈ، میچ پوائنٹ اور بلیک ویڈو سمیت کئی مشہور اور ہٹ فلموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں۔