سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Aug 03, 2026 | 10:30:AM
 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہے جس کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ابوظہبی میں تاریخ رقم کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔