قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ میں شرکت کا امکان

Aug 03, 2025 | 14:05:PM
قومی ہاکی ٹیم کا پرو لیگ میں شرکت کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پاکستان ہاکی ٹیم کا پرو ہاکی لیگ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔

ذرائع  کے مطابق پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی مثبت پیشرفت کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مثبت پیشرفت جاری ہے، تاہم ایف آئی ایچ کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

  آئندہ ہفتے کے دوران صورتحال واضح ہو  سکتی ہے کیونکہ ایف آئی ایچ نے پاکستان کو تصدیق کرنے کے لیے 12اگست تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے پرو لیگ سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:6750 دستخط، سب سے بڑی بیس بال کا ریکارڈ