پی ٹی آئی5 اگست کو بڑا احتجاج پلان کرنے میں ناکام ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم کمبوہ)پاکستان تحریک انصاف 5 اگست کو بڑا احتجاج پلان کرنے میں ناکام ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا 5 اگست کا گرینڈ احتجاج گلی کوچوں میں مظاہروں تک محدود کردیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان کو گلیوں،محلوں اور چوکوں پر احتجاج کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں، صوبائی وزیر مینا خان
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے کارکنوں کو 5 اگست کے روز اپنے اپنے علاقے میں احتجاج کی ہدایت کردی ہے،اس سے قبل پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔