ورلڈ کپ کے لیے ٹیم پاکستان کی بھارت روانگی پر اہم اجلاس ختم

Aug 03, 2023 | 20:40:PM
ورلڈ کپ کے لیے ٹیم پاکستان کی بھارت روانگی پر اہم اجلاس ختم
کیپشن: ورلڈ کپ کے لیے ٹیم پاکستان کی بھارت روانگی پر اہم اجلاس ختم
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ورلڈ کپ کے لیے ٹیم پاکستان کی بھارت روانگی پر اہم اجلاس ختم ہو گیا۔

پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شمولیت سے متعلق بنائی گئی 14 رکنی کمیٹی کا اہم اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں بھارتی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برازیلین کھلاڑی کی ٹکر سے ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، ویڈیو وائرل 

اجلاس میں شریک اہم شخصیات نے ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کر دی، اس کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا۔ جس پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی زکا اشرف آئی سی سی کے اجلاس میں سیکیورٹی تحفظات سے اگاہ کریں گے.