برازیلین کھلاڑی کی ٹکر سے ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، وائرل ویڈیو

Aug 03, 2023 | 15:50:PM
 برازیلین کھلاڑی کی ٹکر سے ارجنٹائن کے فٹبالر کی ٹانگ ٹوٹ گئی، وائرل ویڈیو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیونس آئرس میں کھیلے جا رہے فٹبال میچ میں برازیلین کھلاڑی کی ٹکر سے ارجنٹائن کے فٹبالر لوسیانو سانچیز کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

بیونس آئرس میں کھیلے جارہے کوپا لیبرٹاڈورس فٹبال میچ کے دوران برازیلین فٹبالر مارسیلو کی کی ارجنٹائن کھلاڑی لوسیانو سانچیز  کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کی وجہ سے لوسیانو سانچیز   کی ٹانگ ٹوٹ گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

2 روز پہلےبرازیل اور ارجنٹینا کے میچ میں برازیلین فٹبالر گیند  کے ساتھ بھاگ رہے تھے جس دوران ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز نے ان سے گیند چھیننے کی کوشش کی  لیکن اس دوران مارسیلو غیر دانستہ طور پر حریف کھلاڑی لوسیانو کی ٹانگ پر چڑھ گئے جس سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

میچ کے دوران اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مارسیلو کولوسیانو سانچیز  کی  ٹانگ پر چڑھتے ہیں او ر اس کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑی لوسیانو سانچیز ن  کو ہسپتال لے جاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد دونوں ٹیمز کے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو تسلی دیتےرہے جبکہ  مارسیلو کو گراؤنڈ میں روتے ہوئے  دیکھا گیا۔

اس حوالے سے مارسیلو کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آج میرے ساتھ ایک مشکل تجربہ پیش آیا، میں نے غیر دانستہ طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا۔

مارسیلو نے اپنی پوسٹ میں لوسیانو سانچیز کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

 

دوسری جانب میچ شائقین بھی اس واقعے کو فٹبال میچ کی تاریخ کا بدقسمت واقعہ قرار دیتے ہوئے ارجنٹائن کھلاڑی کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں ۔