خواتین کو ہراساں کے واقعات میں اضافہ ،ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول

Aug 03, 2023 | 19:22:PM
خواتین کو ہراساں کے واقعات میں اضافہ ،ہزاروں کی تعداد میں شکایات موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خواتین کو ہراساں کرنے اور جرائم کے واقعات میں دن بدن اضافہ ،2 لاکھ 58 ہزار خواتین نے ویمن سیفٹی ایپ انسٹال کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق  ہراسمنٹ کے واقعات کے بعد ویمن ایپ کی ریٹنگ 4.3 تک جا پہنچی,خواتین کو ہراساں کرنے اور دیگر شکایات سے متعلق 12 ہزار 860 چیٹس ایپ پر موصول ہوئیں .

 پولیس رپورٹ کے مطابق ایپ کی مدد سے ون فائیو پر 10 ہزار 396 کالز  ریکارڈ کی گئیں،خواتین کو ہراساں کرنے کے 2 حالیہ واقعات میں ایک ملزم گرفتار کیا گیا ،رکشہ ڈرائیور نے مسلم ٹاؤن میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ڈالر کمزور ،روپیہ تگڑا ہو گیا

پولیس حکام کا کہنا ہے  کہ وویمن سیفٹی ایپ خواتین کے تحفظ اور داد رسی میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔