ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک، وزیراعظم، آرمی چیف کی نماز جنازہ میں شرکت

Aug 03, 2022 | 22:41:PM
بلوچستان ہیلی کاپٹر، شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، نماز جنازہ،
کیپشن: بلوچستان حادثے کی شہدا کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجرجنرل امجد حنیف اور بریگیڈیئر محمد خالد کی نمازجنازہ آرمی قبرستان میں ادا کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سمیت اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام و وزرا نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، غیرملکی شخصیات اور ریٹائرڈ عسکری اور سول حکام کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں موجود تھی۔
آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کو قومی پرچم پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیٹ بینک ان ایکشن؛ ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 ایکسچینج کمپنیز کے آپریشنز معطل