سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

Aug 03, 2022 | 20:57:PM
سرکاری ملازمت،خواہشمند افراد ،خوشخبری
کیپشن: سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا نے عوامی مسائل کے حل کیلئے منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ انہوں نے کھلی کچہری میں اعلان کیا کہ ٹانک میں محکمہ صحت میں نچلی سطح کی بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ صحت کے شعبے میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرکے ان پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے فیمیل ڈینٹل سرجن کی عدم دستیابی پر  فیمیل ڈینٹل سرجن کی آسامی تخلیق کرنے، صوبے کے پسماندہ اضلاع میں مقامی ڈاکٹروں کی بھرتی کے لئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کے لئے مزید ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کیا جائے،ٹانک سٹی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 750 ملین روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انسداد منشیات اور پولیس لاک اپ کی بہتری کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔