مشہور برطانوی گلوکار ڈچ ویلی کا دل اسلام کی روشنی سے منور ہوگیا

Aug 03, 2022 | 19:27:PM
مشہور برطانوی گلوکار ،ڈچ ویلی ،دل ،اسلام کی روشنی ،منور
کیپشن: مشہور برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

   ڈچ ویلی کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی قبول اسلام کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس سے قبل اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ گلوکار نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ شروع کردیا ہے تاہم ڈچ ویلی نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔