آبنائے ہرمز میں خلل کے بنیادی ذمے دار اسرائیل و امریکا ہیں، چین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چین نے آبنائے ہرمز میں خلل کا بنیادی ذمے دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دے دیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں خلل کی بنیادی وجہ اسرائیل اور امریکا کے ایران پر غیر قانونی حملے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فوجی حملوں کے خاتمے اور خلیج میں امن اور استحکام بحالی سے ہی عالمی شپنگ لین کھل سکتی اور محفوظ ہو سکتی ہے۔
چینی ترجمان نے یہ بھی کہا علاقائی انتشار سے عالمی معیشت اور توانائی کو مزید متاثر ہونے سے روکنے کےلیےعالمی برادری کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کریں گے