توانائی کا بحران سے تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے؛اویس لغاری

Apr 03, 2026 | 19:41:PM
توانائی کا بحران سے تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے؛اویس لغاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس ائل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ  حکومت مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے،توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس ائل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھاکہ  وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے  اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بائیک والے سندھ حکومت سے پٹرول کے پیسے کیسے حاصل کریں؟ آسان طریقہ جانئے