فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے گھر آ مد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے گھر آ مد ، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی کا استقبال کیا۔
ملک کے استحکام، قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، پاکستان میں قیام امن میں منبر و محراب کا کردار اور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں قیام امن مذہبی ہم آہنگی،رواداری،منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی کیلئے علماء کرام وآ ئمہ مساجد کا کلیدی کردار ہے،علماء کرام نے ہمیش منبرومحراب کے ذریعے قومی وحدت،استحکام پاکستان،بھائی چارہ اور معاشرے میں قیام امن کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کیا ۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور تحفظ دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے،پوری قوم کی دعائیں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔
گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے نماز جمعہ بادشاہی مسجد لاہور میں سفیر امن مولانا سید محمدعبدالخبیر آ زادکی امامت میں ادا کی ، نماز جمعہ کے بعد پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،مقبوضہ کشمیر،غزہ وفلسطین اور ایران کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پبلک ٹرانسپورٹ فری،کاشتکاروں اورموٹرسائیکل سواروں کوسبسڈی دینے کااعلان