پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، شرجیل میمن کی گڈز ٹرانسپورٹ الائنس سے تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔
شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ حکومتِ سندھ ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مشکلات سے آگاہ ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قومی سطح کا مسئلہ ہے اور اس کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوتے ہیں۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ و وفاقی حکومت سے ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے پوری کوشش کی جائے گی اور آج سہ پہر 3 بجے کوآرڈینیشن کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹول ٹیکس اور دیگر صوبائی ٹیکسز میں ریلیف کے حوالے سے حکام سے مشاورت کی جائے گی تاکہ سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج