کراچی،41 سال بعد زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ

Apr 03, 2026 | 10:15:AM
کراچی،41 سال بعد زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں اپریل میں 24 گھنٹوں کے دوران 41 سال بعد سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 38.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 جبکہ 2 اپریل 1985ء کو 24 گھنٹوں میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گزشتہ رات درجۂ حرارت اپریل کے معمول کے درجۂ حرارت سے 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔

 شہر قائد میں گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ملتان میں موٹے موٹے اولے برس پڑے، شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں