ملتان میں موٹے موٹے اولے برس پڑے، شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں
کیپشن: شجاع آباد میں آج جمعہ کی شام برسنے والے اولوں میں سے کچھ اس سے بھی زیادہ بڑے سائز کے تھے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
ملتان کے علاقے شجاع آباد میں آج ژالہ باری ہو گئی۔ موٹے موٹے اولے پڑنے سے کھلے علاقوں میں موجود لوگ پریشان ہو گئے۔ لوگوں نے بھاگ دوڑ کر کےسائبانوں کے نیچے پناہ لی۔
شجاع آباد اور شہر اور گردونواح میں آج شام تھنڈر سٹارم آیا اور طوفانی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
طوفانی بارش کے سبب شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ، بجلی کی فراہمی کچھ دیر کے لئے معطل ہو گئی۔
اس بارش سے گندم کی فصل اور آم کے باغات کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
