فوری معاہدہ کرو ورنہ سب کچھ مٹ جائے گا، ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ  

Apr 03, 2026 | 09:33:AM
فوری معاہدہ کرو ورنہ سب کچھ مٹ جائے گا، ٹرمپ کی ایران کو پھر وارننگ  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے نہایت سخت اور جارحانہ موقف اپناتے ہوئے ایک بار پھر تہران کو دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ فوری معاہدہ نہ کیا گیا تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تہران اور کرج کو ملانے والے ایک اہم پل کی تباہی دکھائی گئی ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اب دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔

 اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی ترقی اور استحکام کا موقع موجود ہے، مگر یہ موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

 
 ان کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے فوری طور پر کسی معاہدے کی طرف پیش رفت نہ کی تو وہ اپنے باقی ماندہ وسائل اور طاقت بھی کھو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر کا اس نوعیت کی ویڈیو جاری کرنا اور اسے ایران کی مجموعی صورتحال سے جوڑنا غیر معمولی اقدام ہے، جس سے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔