جنوبی افریقا کے کھلاڑی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کیگیسو رباڈا ذاتی وجوہات پر ملک واپس روانہ ہوگئے۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ فاسٹ بولر کو کسی اہم نجی وجہ سے جانا پڑا اور انہوں نے واپسی کے متعلق نہیں بتایا ہے۔
کیگیسو رباڈا نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے ابتدائی دو میچز کھیلے۔ رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف تیسرے میچ میں ان کی جگہ ارشد خان کو لیا گیا (جنہوں نے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا)۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے تیسرے میچ میں صرف تین اوور سیز کھلاڑی (جوس بٹلر، راشد خان اور شرفین ردرفورڈ) کھیلے۔ دیگر آپشنز مین نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزے شامل ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حارث رؤف نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ون ڈے کھیلیں گے یا نہیں؟اہم خبر آ گئی