میرا کی نماز پڑھنے کی ایک اور ویڈیو وائرل 

Apr 03, 2023 | 10:13:AM
پاکستانی فلم اسٹار میرا کی ایک اور نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں نماز کے دوران ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی فلم اسٹار میرا  کی ایک اور نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں نماز کے دوران ویڈیو  بناتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ 

عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود پاکستانی اداکارہ میرا نے مسجد نبویﷺ میں نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی۔ 

جس میں دیکھا جا سکتا  ہے کہ وہ نماز پڑھنے کی بجائے ویڈیو بنا رہی ہیں۔ جس پر مداح حیرانی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

اداکارہ میرا پر مداحوں کوتنقید  کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میرا اس وقت روضہ رسولﷺ پر حاضری کےلیے مدینہ شریف میں موجود ہیں۔