حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’جندو‘ کا ٹریلر ریلیز

Apr 03, 2023 | 09:18:AM
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’ جندو‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’ جندو‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

جندو ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے ارد گرد کی دنیا سے لڑتی ہے اور ایک سادہ انسان سے ایک زبردست جنگجو میں بدل جاتی ہے۔

ڈرامہ ’جندو‘ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور حمائمہ اپنے کردار میں بلکل نئے انداز  میں جلوہ گر ہوں گی۔ 

ڈرامے کی کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذرالحسن، ہاضرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں۔ ڈرامہ قربان علی راو نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  والد کے انتقال پر ایمن خان کا سب سے مضبوط سہارا کون؟

واضح  رہے کہ حمائمہ ملک کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے پاکستان سینما میں تاریخی کامیابی سمیٹی اور  فلم میں ان کے کردار ’دارو‘ کو بے حد پسند کیا گیا ہے اور اب وہ نئے کردار ’جندو ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کرنے کئلیے پوری ظرح تیار ہیں۔