اپوزیشن نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا حکومت ناکام ہوگئی۔ اب الیکشن سے خوفزدہ کیوں؟ ۔عمران خان 

Apr 03, 2022 | 23:57:PM
اپوزیشن ۔ آسمان۔ حکومت ۔ناکام ۔ الیکشن ۔عمران خان ۔ڈھانچہ 
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات کے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردعمل پر حیران ہیں، جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کےلئے ہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے، ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے تو پھر آپ انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ ، کیا پی ڈی ایم کےلئے یہ بہتر نہیں کہ انتخابات قبول کریں۔انہوں نے کہاکہ کیا پی ڈی ایم کےلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانےکی غیر ملکی سازش میں آلہ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنےکے بجائے انتخابات قبول کریں؟۔


یہ بھی پڑھیں۔متحدہ اپوزیشن نے بڑا مطالبہ کردیا