موجودہ ملکی صورتحال، نوازشریف حکومت پر برس پڑے

Apr 03, 2022 | 18:17:PM
مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیراعظم، نوازشریف، موجودہ ملکی صورتحال، حکومت پر برس پڑے
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف موجودہ ملکی صورتحال پر حکومت پر برس پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوئے جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلیاں تحلیل کرنا غیر آئینی اقدام ۔۔پہلا استعفا آگیا