وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نئے صوبوں اور صدارتی نظام کی بھی حمایت کردی

Sep 02, 2025 | 23:00:PM
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نئے صوبوں اور صدارتی نظام کی بھی حمایت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آصف جعفری) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کے بعد نئے صوبوں اور صدارتی نظام کی بھی حمایت کردی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافیوں سے گفتگو میں  کہا کہ چھوٹے صوبے ہوں گے تو گورننس بہترین ہوگی، دنیا بھر کے ممالک میں چھوٹے یونٹس بنتے ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جو بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی صدارتی نظام کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاست پر ریاست کو ترجیح دینا کا حامی ہوں،علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم پر اختلاف ہے، جو کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالاباغ ڈیم کی کھل کر حمایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ سیاست کر رہا ہوں نہ صوبائیت میں جا رہا ہوں پورے پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، پاکستان کے مستقبل کیلئے سب کو مطمئن کر کے کالاباغ ڈیم بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کوئٹہ میں دھماکہ،4 جاں بحق، 17افراد شدید زخمی