کوئٹہ میں دھماکہ،14افراد جاں بحق، 30شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین ) صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکے سے14 افرادجاں بحق جبکہ29شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سریاب شاہوانی سٹیڈیم کے باہر ہوا،دھماکے کے وقت بی این پی مینگل کا جلسہ ہو رہا تھا،دھماکے کے وقت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء موجود تھے۔
دھماکے میں نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی کے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی ، خوش قسمتی سے گارڈز محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جس میں میر کبیر محفوط رہے تاہم ایک گن مین زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالا باغ ڈیم پرعلی امین گنڈاپورکا بیان ذاتی رائے ہے، پارٹی مؤقف نہیں، اسد قیصر