خیبرپختونخوا: گندم چوری سکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد

Sep 02, 2025 | 12:06:PM
خیبرپختونخوا: گندم چوری سکینڈل میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ضمانت مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں گندم کی 30 ہزار بوریاں چوری ہونے کے سکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کر دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان پر 19 کروڑ 77 لاکھ 52 ہزار کا کے پی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، کیس میں شریک دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد ہو چکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کو عدالت سےخوشخبری مل گئی

ایڈیشل ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے استدلال کیا کہ کیس کا چلان جمع ہو چکا ہے، اینٹی کرپشن نوشہرہ میں کیس زیر سماعت ہے۔

جس پر عدالت نے خیبرپختونخوا میں سکینڈل میں ملزم اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خالد خان کی ضمانت مسترد کر دی۔