پاک بھارت ٹاکڑا: اروشی روٹیلا نے پھر نسیم شاہ کی تصویر شیئر کردی

Sep 02, 2023 | 15:24:PM
 بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل ایک بار پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل ایک بار پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ہمراہ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کردی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کینڈی میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ میچ شروع ہونے سے قبل اروشی نے انسٹاگرام پر جم سے اسٹوری شیئر کی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے یہ ورک آؤٹ کے دوران اسٹوری شیئر کی۔

اس تصویر میں ٹی وی اسکرین پر نسیم شاہ پاکستانی اسکواڈ کے ساتھ نظر آرہے تھے۔

اروشی کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ایکس پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ شدہ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ نے اروشی روٹیلا سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔