بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا کا احتجاجی مظاہرہ

Sep 02, 2023 | 11:58:AM
 بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے، راولپنڈی  میں خواجہ سراؤں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے نعرے بازی کی جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے، راولپنڈی  میں خواجہ سراؤں نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے نعرے بازی کی جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔

راولپنڈی شی میل ایسوسی ایشن کی چئیرپرسن الماس بوبی کی کال پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) آفس مریڑ چوک آفس کے باہر جمع ہوئی اور اختجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین خواجہ سراؤں نے مری روڈ تک مارچ کیا اور مریڑ چوک کو بند کرکے سینے پیٹتے رہے۔

مزید پڑھیں:   ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

ان کا کہنا تھا بجلی کے زائد بلوں سے دیگر افراد کی طرح خواجہ سرا بھی متاثر ہوئے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لے۔

خواجہ سرا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔