ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا

Sep 02, 2023 | 11:37:AM
 ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ،  جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے ۔

حکم نامہ  میں عدالت نے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے، ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔

حکم نامے کے مطابق سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کیخلاف مقدمات سے متعلق آگاہ کریں، ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کیخلاف تین مقدمے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  7 ستمبر کو چھٹی ہو گی

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دومقدمات میں ضمانت پر ہے، پٹشنرکی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھرگرفتاری کا خدشہ ہے ،عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈرکرنے کی استدعا کی گئی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے۔

اسلام آباد کی انسداد ہشتگردی عدالت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی،اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری   کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں ایمان کی طرف سے وکیل صفائی ایڈووکیٹ زینب جنجوعہ نے دلائل دیئے جبکہ پولیس کی طرف سے پراسیکیوٹر راجہ نوید پیش ہوئے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔