ایشیا کپ :پاکستان اور بھارت کے درمیان پھر مقابلہ

Sep 02, 2022 | 22:41:PM
پاکستان ایک اور میچ ، سپرفور
کیپشن: بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت ایک پھر سامنے آئیں گے ،اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر بڑا ٹاکرا ہوگا ۔ سپر فور مرحلے میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور افغانستان سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیا جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 38رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی فخرزمان 53رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ 35رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔بابر اعظم صرف 9رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا کوئی ایک کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2.4اوورز میں صرف 8 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 2اوورز میں 5رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نسیم شاہ نے 7رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ نوازدھانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 
یہ بھی پڑھیں:ہانگ کانگ کو شکست ، پاکستان نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا