ہانگ کانگ کو شکست ، پاکستان نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا

Sep 02, 2022 | 19:19:PM
ہانگ کانگ کو شکست ، پاکستان نے سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 194رنز کا ہدف دیا جواب میں ہانگ کانگ کی پوری ٹیم صرف 38رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلی فخرزمان 53رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ 35رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔بابر اعظم صرف 9رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکا کوئی ایک کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا ۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2.4اوورز میں صرف 8 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 2اوورز میں 5رنز دیکر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ نسیم شاہ نے 7رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ نوازدھانی کے حصے میں ایک وکٹ آئی ۔ 

اس سے قبل  قومی ٹیم کی پلینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے تھے ۔نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلینگ الیون کا حصہ تھے جبکہ خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز فائنل الیون میں شامل تھے  اور نسیم شاہ، حارث روف اور شاہنواز دھانی بھی ٹیم  کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:انوکھا لاڈلہ کون ؟؟ محمد حفیظ نے بتادیا