سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر بہت دکھ ہوا:بلاول بھٹو

Sep 02, 2021 | 19:21:PM
سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر بہت دکھ ہوا:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاستدان سردار عطا اللّٰہ مینگل کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔ ان کے انتقال سے پاکستان میں تدبر، رواداری اور پر وقار سیاست کا ایک عہد اختتام پذیر ہوا۔ 
انہوں نے کہا کہ سردار عطا اللہ مینگل کی بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش باب ہے۔ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 
دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل سمیت تمام سوگواران سے تعزیت کا اظہار اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے