ستمبر سے ستمبر تک ۔۔۔۔پاکستان سے محبت کرنیوالا کشمیری سید زادہ چلا گیا

Sep 02, 2021 | 00:25:AM
ستمبر سے ستمبر تک ۔۔۔۔پاکستان سے محبت کرنیوالا کشمیری سید زادہ چلا گیا
کیپشن: حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی  29 ستمبر 1931 میں جموں وکشمیر میں پید ہوئے اور انکا انتقال بھی ستمبر کے مہینے میں ہوا۔

آج یکم ستمبر کو اللہ کو پیارے ہونیوالے سید علی شاہ گیلانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کےضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے تھا۔ سید علی شاہ گیلانی کشمیر کے پاکستان سے الحاق کے حامی تھے۔ وہ جماعت اسلامی جموں وکشمیر کے رکن بھی رہے ہیں۔ ان کی پیدائش 29 ستمبر 1931 میں جموں وکشمیر میں ہوئی تھی اور انتقال آج یکم ستمبر کو ہوا۔ اس طرح سے انہوں نے 92 سال کی عمر پائی۔ انہیں نشان پاکستان کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خا ن کا سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس ۔۔ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان