راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے

Oct 02, 2025 | 15:33:PM
راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، مزید 29 کیسز سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید29کیسز سامنے آگئے۔
ضلع بھرمیں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں،تاہم راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی موت ریکاڈ نہیں ہوئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں، 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کی جاچکی ہے جس میں سے ایک لاکھ 64 ہزار گھروں سے ڈینگی لاروا مثبت آئے ہیں۔
علاوہ ازیں 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ، 22 ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1834 عمارتیں سیل اور 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سینٹ اورپنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پرانتخابات کاشیڈول جاری
محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق ڈینگی کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے علاقوں میں سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، سی ،ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں سمیت سیٹلائٹ ٹاؤن ایف بلاک شامل ہیں۔