سینٹ اورپنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پرانتخابات کاشیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)الیکشن کمیشن نے کے پی کے سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سابق سینیٹر شبلی فراز کی خالی ہونےوالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو ہوگا،
شبلی فراز کو عدالت سے سزا ہونے کے بعد نااہل قرار دیا تھاجبکہ پنجاب اسمبلی کی تین خالی نشستوں پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے۔
فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 115 اور پی پی 116 کی نشست پر انتخابات 23 نومبر کو ہوں گے جبکہ مظفر گڑھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 269 پر بھی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں کوریورس گیئر لگ گیا
الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے عبوری ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق سینٹ کی خیبرپختونخوا سے خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی آٹھ اور نو اکتوبر کو جمع کروائے جا سکیں گے۔