اتوار کو عدالت کُھلنے کی سہولت ہر پاکستانی کے لیے ہے؟ شرجیل میمن کا ٹویٹ

Oct 02, 2022 | 15:42:PM
اتوار کو عدالت کُھلنے کی سہولت ہر پاکستانی کے لیے ہے؟ شرجیل میمن کا ٹویٹ
کیپشن: شرجیل میمن (فائل فوٹو)
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خاتون جج دھمکی کیس میں آج اتوار کے روز عمران خان کو عبوری ضمانت ملنے کے فیصلے کو پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج اتوار کے روز عمران نیازی کو ضمانت مل گئی۔ کیا یہ سہولت ہر پاکستانی کے لیے ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں ہمیشہ کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے تو پھر کیوں کل رات سے پنجاب اور کے پی کے پولیس اور کچھ منتخب نیوز چینلز کی گاڑیوں کے پیچھے چھپتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور عدالت کا عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا جس کے مطابق سات اکتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

تحریری حکم نامے میں عمران خان کو سات اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔