خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

Oct 02, 2022 | 10:46:AM
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 10 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور عدالت کا عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حکومت کو ان کی گرفتاری سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان کی عبوری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا جس کے مطابق سات اکتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

تحریری حکم نامے میں عمران خان کو سات اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا پابند بھی کیا گیا ہے۔