ماہرہ خان ہالی ووڈ میں کس ہیرو کے ساتھ انٹری دینے والی ہے؟ بڑی خبر

Oct 02, 2022 | 11:30:AM
فائل فوٹو
کیپشن: کیا ماہرہ خان ؒ اب ہالی ووڈ میں بھی نظر آئے گی؟ بڑی خبر
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ہالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان، ول اسمتھ کے ہمراہ ہالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 بار آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اپنی ایک نئی فلم ’برلینس‘ کی ہدایت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ فلم اسٹار کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان کو اس فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار وِل اسمتھ اپنی کمپنی ویسٹ بروک اسٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ پیراماؤنٹ پکچرز کی یہ فلم جو شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی ہے، اس کی کہانی مارکس ساکی کے ناول سے اخذ کی گئی ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک ایسی آبادی پر مرکوز ہے جہاں 1 فیصد لوگ پیدا ہی کچھ غیر معمولی خصوصیات کے ساتھ ہوتے ہیں وہ ایسے شخص کو روکنا چاہتے ہیں جو خانہ جنگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔