کرکٹر اظہر علی کے والد نے ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

Oct 02, 2021 | 00:42:AM
محمد رفیق نے میراتھن،جیت کر،گولڈ میڈل،حاصل کر لیا
کیپشن: محمد رفیق،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹر نگ ڈیسک)پا کستان کے مایہ ناز  کرکٹر اظہر علی تو کھیل کے میدانو ں میں کا رنامے سر انجا م دیتے ہی رہتے ہیں تاہم اب ان کے والد نے ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی کے والد محمد رفیق نے شیخوپورہ میں ہونے والی 21 کلو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔وہ لاہور میں بچوں کو کھیل کے میدانوں سے جوڑے رکھنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ محمد رفیق  پاکستان اور دبئی میراتھن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ٹو یٹر  پر اظہر علی نے اپنے والد کو مبارک باد یتے ہوئے کہا کہ  ابا جی مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکن ویمن کر کٹ ٹیم کی15 اکتوبر کو پاکستان آمد کا امکان