ایبٹ آباد؛سیر کیلئے آئے ن لیگ چارسدہ کے نائب صدرکھائی میں گرنے سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان)ایبٹ آباد کے علاقے گلیات میں مسلم لیگ ن چارسدہ کے نائب صدر بابر کھائی میں گر نے سے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گلیات میں سیر وتفریح کیلئے آنے والے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے بابر خان عمر زئ نتھیا گلی کے قریب پہاڑ سے تین سو فٹ گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے ۔بابر خان مسلم لیگ ن کے چارسدہ سے نائب صدر ہیں۔ لاش کو ریسکیو ٹیم نے کھائی سے نکال کر نتھیا گلی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابرخان پہاڑ پر موجود تھے کہ ان کا پاؤں اچانک سے پھسل گیا اور گہری کھائی میں جا گرے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔