سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی

Nov 02, 2025 | 20:52:PM
سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی
کیپشن: اختیار ولی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آ گئے۔

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے مینا آفریدی اور شفیع جان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانزک تحقیقات کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے۔ جبکہ سہیل آفریدی کا جرم دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے اور سہیل آفریدی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہیں۔ اور وفاق کے خلاف سہیل آفریدی کا رویہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے جرائم نظرانداز ہوئے تو قانون کی بالادستی خواب بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی