بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر

Nov 02, 2025 | 19:55:PM
بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان مقررکیا  گیا ہے ،اس حوالے سے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ  نے مشرف علی زیدی کو وزیراعظم کا ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف زیدی کا آنا ہماری ٹیم کیلئے ایک بہترین اضافہ ہے۔

گزشتہ چند مہینوں کے دوران مشرف علی زیدی کے ساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

امید ہے یہ ٹیم ورک اسی جذبے سے جاری رہے گا،پاکستان کے بیانیے کو مزید بلندیوں تک لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :  صدر مملکت آصف زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے